ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں چھوٹے لڑکے کو اغواکرنے کی کوشش ناکام ،عوام کے ہاتھوں اغواکار کی پیٹائی

کنداپور میں چھوٹے لڑکے کو اغواکرنے کی کوشش ناکام ،عوام کے ہاتھوں اغواکار کی پیٹائی

Mon, 06 Mar 2017 10:58:45    S.O. News Service

کنداپور 6؍مارچ (ایس او نیوز) عوام کی بروقت مداخلت سے یہاں پر ایک چھوٹے لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ لڑکے کو اغوا کار سے بچانے کے علاوہ عوام نے ملزم کی جم کر پیٹائی کردی ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایک چھ سالہ لڑکا گوپاڈی نامی مقام پر مندر کے قریب اپنی سائیکل پر کھیل رہا تھا۔ اس وقت ایک اجنبی نوجوان اس کے پاس پہنچا اور اسے سائیکل سے نیچے اتارنے کی کوشش کی۔ لڑکے نے کہا کہ اس کا گھر قریب ہی ہے اور وہاں پر سی سی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ اتنا سنتے ہی اس نوجوان نے بچے کو پوری طاقت سے دبوچ لیا اور اسے اٹھا کر بھاگنا شروع کیا۔ اس پر لڑکے نے چیخ و پکار مچائی تو قریب میں موجود رکشہ ڈرائیور اس کی طرف متوجہ ہوا۔ اور اس نے شور مچایا تو آس پاس کے لوگ مدد کو دوڑ پڑے اور اغواکار کا پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا۔ بچے کو اس کے پنجے سے آزاد کرنے کے بعد ملزم کی جم کر پیٹائی کردی۔

اغوا کار نوجوان کی شناختی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بس اتنا پتہ چلا ہے کہ وہ شمالی کرناٹکا کا رہنے والا ہے ، جو کمباشی کے قریب مندر کے تعمیراتی کام میں مزدوری کرتا ہے۔ معلوم یہ بھی ہوا ہے کہ لڑکے کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔


Share: